Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

ویوو ایکس 21 آئی اسمارٹ فون لانچ

ویوو کمپنی کی جانب سے ایکس 21 آئی اسمارٹ فون لانچ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 6.28 انچ ڈسپلے ، گلاس پروٹیکشن ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم اور میڈیا ٹیک ہیلیو پی 60 پروسیسر دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کو 4 جی بی ریم کے ساتھ 128 جی بی اسٹوریج اور 6 جی بی ریم کے ساتھ 64 جی بی اسٹوریج کے دو آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں 12 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل کے سنسر شامل ہیں۔ اسمارٹ فون کا فرنٹ کیمرہ 24 میگا پکسل کا ہے جس میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس بیوٹی موڈ اور فیس ان لاک ٹیکنالوجی دی گئی ہے۔فون کی بیٹری 3245 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔اسمارٹ فون کی قیمت 2698 یان ہے اور اسکی فروخت 19 مئی سے شروع ہوگی۔ فون کو سرخ ، سفید اور کالے رنگ میں فروخت کیلئے پیش کیا جائےگا۔
 

شیئر: