Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026
جمعہ ، 06 فروری ، 2026 | Friday , February   06, 2026

سماجی کفالت پروگرام کے شرکاءکیلئے مہنگائی الاﺅنس کا اجرا

ریاض ..... وزارت محنت و سماجی بہبود نے رمضان المبارک کے دوران مہنگائی الاﺅنس اور سماجی کفالت پروگرام کے تحت 1.9ارب ریال بینکوں میں جمع کرادیئے۔ متعلقہ شہری اس رقم کی بدولت بجلی بل کا اضافی خرچ برداشت کرسکیں گے۔ شاہی ہدایت کے بموجب ماہ مبارک کے دوران سماجی کفالت نظام میںشامل افراد کیلئے مہنگائی الاﺅنس بھی جاری کیا جارہا ہے۔ سیکریٹری ڈاکٹر ابراہیم الشافی نے بتایا کہ سماجی کفالت میں شامل تمام افراد مہنگائی الاﺅنس سے فیض یاب ہونگے۔
 

شیئر: