Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

معتمرین کیلئے سیکیورٹی طیاروں کا بندوبست

مکہ مکرمہ .... عمرہ سیکیورٹی پر مامور فورس کے کمانڈروں نے بتایا ہے کہ پہلی بار معتمرین اور زائرین کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی طیارے اور ڈرونز کا استعمال ہوگا۔ حرم سیکیورٹی فورس کے معاون کمانڈر میجر جنرل محمد الاحمدی نے بتایا کہ ایسا ہر و ہ شخص جو اپنی شکل و صورت سے ذہنی مریض نظرآرہا ہوگا اُسے حرم شریف میں داخل نہیں ہونے دیا جائیگا تاکہ وہ نہ خود کو اذیت میں ڈالے اور نہ ہی دوسروں کیلئے پریشانی کا باعث بنے۔ ایسے لوگوں کے ساتھ انتہائی انسانیت اور نرمی کا معاملہ کیا جائیگا۔
 

شیئر: