نیب نے نواز شریف کو طلبی کا نوٹس وصول کرادیا
لاہور ... نیب نے سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی 20مئی کو طلبی کا نوٹس جاتی امراء میں وصول کرادیا ۔ذرائع کے مطابق نیب نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے طلبی کا سمن بھجوایا گیاتاہم نیب کی ٹیم کو جاتی امراءمیں اندر جانے سے روک دیا گیا۔ جس پر ٹیم نے باہر گیٹ پر نوٹس وصول کرادیا ۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق نوازشریف پر بطور وزیراعظم 1998ءمیں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جاتی امرا ءتک سڑک تعمیر کروانے کا الزام ہے ۔ نواز شریف کے حکم پر سڑک کی چوڑائی 20 فٹ سے 24 فٹ کی گئی جس سے لاگت بڑھی۔ ضلع کونسل کے بہت سے عوامی منصوبے بند کرنے پڑے جس سے عوام کا نقصان ہوا ۔ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے تحقیقات کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دے رکھی ہے۔رائے ونڈ روڈ کی تعمیر میں ہونے والی کرپشن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کو نامزد کیا گیا ہے۔ تفتیش مکمل کرکے کرپشن ریفرنس احتساب عدالت لاہور میں دائر کیا جائے گا۔