Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

کرناٹک:انتخابی نتائج کا اعلان، بی جے پی کو 104، کانگریس کو 78نشستیں ملیں

    نئی دہلی - - -  -کرناٹک اسمبلی کی 224نشستوں میں سے 222سیٹوں کیلئے ہونیوالے انتخابات کے نتائج کا اعلان  کردیا  گیا۔  بی جے پی کو 104 ، کانگریس کو 78 ،جے ڈی ایس کو 38 نشستیں  ملیں۔ 2آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔
انتخابی  نتائج کا اعلان ہوتے ہی  بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر جشن کا ماحول دیکھا گیا۔ سیکڑوں  پرجوش کارکنوں نے  ڈھول بجاتے ہوئے پٹاخے چھوڑے اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار بی ایس یدورپا نے منگل کی شام  گورنر سے ملاقات کرکے حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔
دوسری جانب جے ڈی ایس اور کانگریس نے بھی گورنر سے ملاقات کی اور حکومت بنانے کا دعویٰ پیش کیا۔اب گیند گور نر کے کورٹ میں ہے۔دیکھنا اہم ہوگا کہ وہ حکومت سازی کی دعوت کس جماعت کو دیتے ہیں۔  گورنر بی جے پی کو پہلے حکومت سازی کی دعوت دے سکتے ہیں۔کرناٹک انتخابات کے نتائج کے بعد بی جے پی سب سے بڑی جماعت بن کر ابھری لیکن وہ اکثریت حاصل کرنے سے قاصر رہی۔اس کے باوجود بی جے پی حکومت بنانے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ یدو روپا نے کہا کہ  بی جے پی سب سے بڑی جماعت ہے اور اسے حکومت سازی کا موقع ملنا چاہئے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی ہی حکومت بنائے گی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  سابق وزیراعلیٰ سدا رامیا نے کہا کہ کانگریس نے بغیر شرط جے ڈی ایس کا ساتھ دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اتحاد کے شرائط پر بعد میں فیصلہ ہوگا ۔ پہلی کوشش حکومت سازی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کے پاس کرشماتی ہندسے ہیں اور آزاد امید وار وں کی بھی حمایت حاصل ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - -نوجوت سنگھ سدھو سپریم کورٹ سے بری

شیئر: