Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

قائمہ کمیٹی نے چیئرمین نیب کو طلب کرلیا

  اسلام آباد...قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی قانون و انصاف نے چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کو سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی وضاحت کے لئے بدھ کو طلب کر لیا۔مسلم لیگ (ن) کے رکن رانا حیات نے نوازشریف پر منی لانڈرنگ پر نیب کے الزامات پر پوائنٹ آف آرڈر جمع کرایا گیا تھا جس پر نیب چیئرمین کو طلب کیا گیا۔ قائمہ کمیٹی رانا حیات کے پیش کردہ پوائنٹ آف آرڈر کا جائزہ لے گی۔نیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور دیگر کے خلاف مبینہ طور پر 4.9 ارب ڈالر کی رقم ہند منتقل کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیا تھا۔
مزید پڑھیں:شریف فیملی نے جعلی دستاویزات پیش کیں،واجد ضیائ
 

شیئر: