Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

مدینہ بس شٹل سروس کے لئے 160رضاکار متعین

خواتین اور مرد رضاکار مسجد نبوی کے اطراف اور بس اسٹیشنوں پر تعینات
مدینہ منورہ (یوسف بلوچ) مدینہ منورہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مدینہ بس شٹل سروس سے فائدہ اٹھانے والوں کی خدمت کیلئے 160رضاکار مرد و خواتین متعین کردیئے۔ اتھارٹی کے عہدیدار نے اردونیوز کو بتایا کہ رضاکار خواتین اور مرد زائرین کو بسوں میں سوار ہونے اور اترنے کے سلسلے میں تعاون کرینگے۔ رضاکار خواتین کا انتخاب بھی انتہائی سوجھ بوجھ کے ساتھ کیا گیا ہے۔ رضاکار گروپ مسجد نبوی شریف کے اطراف اور مدینہ بس اسٹینڈز پر تعینات کئے گئے ہیں۔ یہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ نوجوان ہیں۔ زائرین کی خدمت کا غیر معمولی جذبہ رکھتے ہیں۔ زائرین سے دعائیں لینے کی خاطر انکی خدمت کیلئے میدان میں اترے ہیں۔
 

شیئر: