Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 01 جولائی ، 2026 | Wednesday , July   01, 2026
بدھ ، 01 جولائی ، 2026 | Wednesday , July   01, 2026

افغان صوبے فراح میں طالبان اورفورسز میں شدید لڑائی

کابل۔۔۔ افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں طالبان اور حکومتی دستوں کے مابین شدید لڑائی جاری ہے۔ طالبان نے منگل کی صبح 2 بجے کے قریب صوبائی دارالحکومت فراہ پر حملہ کیا۔  طالبان نے مختلف سمتوں سے شہر پر دھاوا بولا اور اس دوران وہ شہر کے متعدد علاقوں پر قابض ہوگئے۔ اس دوران افغان فضائیہ کے طیارے عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ حکومتی ذرائع نے ابھی تک اس حملے کے حوالے سے جانی و مالی نقصان کے بارے میںتفصیل فراہم جاری نہیںکی ہیں۔

شیئر: