کرناٹک انتخابات 2018کے نتائج :۔بی جے پی کو سبقت
نئی دہلی۔۔۔۔کرناٹک اسمبلی کی 224نشستوں میں سے 222سیٹوں کیلئے ہونیوالے انتخابات کے نتائج آنے شروع ہوگئے ہیں ۔

تازہ ترین نتائج کے اعلان کے مطابق بی جے پی 106نشستوں پر آگے جبکہ کانگریس 70نشستوں اورجے ڈی ایس کو 41نشستوں پر سبقت حاصل ہے۔

کرناٹک کے ضلع میسور کے قدیم علاقے میں 61نشستوں پر کانگریس اور جے ڈی ایس کا مقابلہ ہے وہاں بی جے پی کمزور پڑگئی۔یہاں بوکا لنگا برادری کے لوگوں کا دبدبہ ہے۔بی جے پی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ کے عہدے کیلئے نامزد امیدوار یادورپا نے دعویٰ کیا کہ کرناٹک میں بی جے پی 125سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے اپنے بل پر تنہا حکومت قائم کریگی ۔ اس مرتبہ پارٹی کو3سے 4فیصد زیادہ ووٹ حاصل ہوئے۔

ذہنی بیمار ثابت کرنے والے سدا رمیا خود شکست کے خوف سے ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں ۔مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کرناٹک اسمبلی انتخابات میں کامیا ب ہونیوالے امیدواروں کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اگر جے ڈی ایس کے ساتھ مشترکہ انتخابات لڑتی تو نتیجہ مختلف ہوتا۔