Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

شاہد خاقان کی نواز شریف کو استعفی کی پیشکش؟

اسلام آباد....قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ممبئی حملوں سے متعلق بیان کی متفقہ طور پر مذمت اور اسے مسترد کئے جانے پر نواز شریف وزیراعظم شاہد خاقان پر برہم ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان ملاقات کے لئے گئے تو نوازشریف شدید غصے میں تھے۔ انہوں نے طنزیہ انداز میں سوال کیا کہ اجلاس میں میرے بیان کو مسترد کرکے کیا حاصل ہوا ؟ آپ مجھے بتائیں کہ میرے انٹرویو میں کونسی غلطی تھی جس پر شاہد خاقان قدرے خاموش رہنے کے بعد بولے کہ آپ میرے لیڈر ہیں جو احکامات آپ دیں گے ان پر عمل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق شاہد خاقان نے استعفی کی بھی پیشکش کی۔ بعد ازاںوزیراعظم شاہد خاقان نے پریس کانفرنس کی۔ پنجاب ہاوس میں ایک بیان بھی ریکارڈ کیا گیا جس میں انہوں نے نوازشریف کے بیان کی توثیق کی ۔ذرائع کے مطابق تمام تر اقدامات نواز شریف سے قریب ایک شخصیت کے کہنے پر کئے گئے۔
مزید پڑھیں:ضلع چکوال میں سردار گروپ ن لیگ سے علیحدہ

شیئر: