Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

محکمہ پاسپورٹ نے کثیر المقاصد نئی ایپلی کیشن جاری کردی

ریاض.... سعودی محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ عربی اور انگریزی دونوں زبانوں میں اسمارٹ آلات پر جاری کی جانے والی نئی ایپلی کیشن کی مدد سے نئے عملے اور وزٹ ویزوں پر آنے والوں کی بابت معلومات حاصل کی جاسکیں گی۔ نئی اپیلی کیشن میں یہ سہولت رکھی گئی ہے کہ سعودی شہری اور مقیم غیر ملکی اس کی مدد سے یہ بھی جان سکتے ہیں کہ آیا انہیں حج کرنے کی اجازت ہے یا نہیں۔ محکمہ پاسپورٹ کے کسی بھی ادارے سے رجوع کرنے کیلئے قبل از وقت تاریخ بھی لی جاسکتی ہے۔ اس اپیلی کیشن کے ذریعے گزشتہ تین ماہ کے دوران وزٹ ویزے یا ورک پرمٹ پر مملکت آنے والوں کا پورا ریکارڈ محفوظ کردیا جاتا ہے۔ فنگر پرنٹس اور خروج عودہ ویزے کی بابت بھی دریافت کیا جاسکے گا۔ 
 

شیئر: