دبئی میں 11 گاڑیاں خاکستر کرنے والا ایشیائی گرفتار
دبئی.... گزشتہ ہفتہ دبئی کے (آﺅٹ لیٹ مول ) کی 11 گاڑیوں میں آتشزنی کے جرم کا وارداتی سامنے آگیا۔ ایشیائی شہری نے گرفتاری کے بعد اقبال جرم کرتے ہوئے کہا کہ اس کی بس مول کی پارکنگ میں کھڑی ہوئی تھی۔ اس نے اس کے ڈرائیور سے پرانا جھگڑے کا حساب بے باق کرنے کیلئے گاڑی میں آگ لگا دی تھی۔ دبئی پولیس کے عہدیدار عادل الجوکر نے بتایا کہ وارداتی امارات سے فرار ہونے کی کوشش کررہا تھا۔ پولیس نے اسے دبئی العین روڈ پر گرفتار کرلیا۔