Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

محمد عامر کی ٹیسٹ وکٹوں کی سنچری

 
ڈبلن:پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی۔ عامر نے یہ کارنامہ آئر لینڈ کے خلاف ڈبلن ٹیسٹ کے چوتھے دن انجام دیا جب انہوں نے میزبان بیٹسمین اسٹورٹ ولسن کو اننگز کے68ویں اوور کی پانچویں گیند پر آوٹ کیا۔ اسٹورٹ نے اپنی جگہ سے حرکت کئے بغیر عامر کی باہر جاتی ہوئی گیند کو کھیلنے کی کوشش کی اور گیند بلے سے چھوتی ہوئی سلپ میں حارث سہیل کی جانب گئی جنہوں نے کیچ لینے میں کوئی غلطی نہیں کی۔ عامر کی یہ تیسری وکٹ بھی تھی اس سے پہلے وہ یکے بعد دیگرے 2وکٹیں لے چکے تھے۔

شیئر: