Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025

وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں،خورشید شاہ

اسلام آباد.... قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی کے اجلاس میں شرکت کے لئے خصوصی طور پر بلایا گیا لیکن تاخیر سے علم ہونے کی وجہ سے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ نواز شریف کے بیان سے متعلق فیصلہ حکومت نے کرنا ہے ۔اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ میں آ کر قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کے بارے میں وضاحت کریں اور اعتماد میں لیں ۔ انہوں نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر اور پورا ایوان وزیر اعظم کی وضاحت کا منتظر ہے ۔ 3 مرتبہ وزیر اعظم رہنے والے شخص کو سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہئے تھا ۔
مزید پڑھیں:میں نے ایسا کیا کہا؟نواز شریف

شیئر: