Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025
جمعہ ، 27 جون ، 2025 | Friday , June   27, 2025

پی آئی اے کے طیاروں پر مارخور کی تصویر لگانے کانوٹس

  اسلام آباد ...سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے پی آئی اے کے طیاروںپر قومی جھنڈے کی جگہ مارخور کی تصویر لگانے کا نوٹس لے لیا۔چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایم ڈی پی آئی اے سے استفسار کیا کہ ہمیں پتہ چلا ہے آپ طیاروں پر قومی جھنڈے کی جگہ کسی جانور کی تصویر لگانا چاہتے ہیں۔ بتائیں طیارے کی ٹیل پر کس جانور کی تصویر لگا رہے ہیں ؟ ایم ڈی پی آئی اے نے بتایا کہ قومی جانور مارخور کی تصویر لگا رہے ہیں۔چیف جسٹس نے سوال کیا کہ آپ کو پتہ ہے ایک طیارے پر کتنی رقم خرچ ہوگی۔ ایم ڈی نے بتایا کہ ایک طیارے پر تصویر لگانے میں لگ بھگ 27 لاکھ لگیںگے ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کو شاید معلوم نہیں ایک طیارے پر 34 لاکھ لگیں گے۔ ہمیں رپورٹ جمع کرائیں۔ اسٹیکر لگانے کا ٹھیکہ کس کو دیا ؟ بعد ازاں عدالت نے طیاروںپر مارخور کی تصویرلگانے کا کام عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
مزید پڑھیں:قرضے معاف کرانے والے222افراد کو نوٹس

شیئر: