Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

انتخابی نشان کیلئے الیکشن کمیشن کی شرط

  اسلام آباد...الیکشن کمیشن نے اگلے عام انتخابات کیلئے سیاسی جماعتوں سے انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق ایسی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابی نشانات الاٹ نہیں کئے جائیں گے جو انتخابی ایکٹ کی دفعہ206کے تحت عام نشستوں پرکم ازکم 5 فیصد خواتین کو انتخابی ٹکٹ دینے کو یقینی بنانے سے متعلق حلف نامہ جمع نہیں کرائیں گی۔سالانہ مالی گوشوارے جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتوں کو بھی انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا ۔الیکشن کمیشن کے مطابق آئندہ الیکشن میں حصہ لینے کی اہلیت کے لئے سیاسی جماعتوں کو انٹرا پارٹی الیکشن کا سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔
مزید پڑھیں:آئندہ الیکشن نہیں لڑوں گا،زاہد حامد

شیئر: