رافیل نڈال نے 34 سالہ ریکارڈ توڑدیا
میڈرڈ:میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نڈال نے ارجنٹا ئن کے ڈیاگو شوارٹز کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے کرایک نیا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی نے ڈیا گوشوارٹز کو شکست دی تو وہ مسلسل 50 سیٹ جیتنے کا نیا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوگئے۔میڈرڈ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں رافیل نے نڈال نے ارجنٹینا کے ڈیاگو شوارٹزمان اسٹریٹ سیٹس میں ہراکر ساتھ ہی ساتھ کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے۔رافیل نڈال کی جیت کا اسکور3-6 اور 4-6 رہا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکہ کے جان میکنرو کے پاس تھا، جنہوں نے 1984 میں مسلسل 49 سیٹس میں کامیابی حاصل کی تھی۔ایونٹ کے ایک اور میچ میں لیجوویک نے جرمنی کے فیلپ کولشریبر کو3-6اور 6-7 سے ہراکر لاسٹ 8 کوالفائی کرلیا۔