ضلعی عدالتیں زیادتی کی شکایات کیلئے کمیٹی تشکیل دیں، سپریم کورٹ
نئی دہلی - - - -سپریم کورٹ نے تمام ضلع عدالتوں کو حکم دیاہے کہ وہ 2ماہ کے اندر زیادتی کی شکایات سے متعلق سیل یا کمیٹی تشکیل دیں۔چیف جسٹس دیپک مشرا کی سربراہ میں3 رکنی بنچ نے تیس ہزاری عدالت میں ایک خاتون وکیل کے ساتھ زیادتی کے ایک معاملہ کی سماعت کے دوران یہ حکم دیا۔عدالت نے اس معاملہ میں اگلی سماعت تک کسی کی گرفتاری پر روک لگاتے ہوئے ہائی کورٹو ں کو حکم دیاہے کہ یہ یقینی بنائیں کہ تمام ضلع عدالتوں میں زیادتی کی روک تھام سے متعلق کمیٹیاں تشکیل ہوں۔عدالت عظمیٰ نے معاملہ کی اگلی سماعت کیلئے 5جولائی کی تاریخ طے کی ہے۔اسی دن ہائی کورٹس زیادتی کی روک تھام سے متعلق کمیٹیوں کی تشکیل کے سلسلے میں اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔