Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

اسرائیلی سفارتخانے کی تقریب میں شرکت کے دعوے کی تردید

 قاہرہ .... عرب لیگ میں متعین سعودی عرب کے نئے سفیر اسامہ نقلی نے واضح کیا ہے کہ یورپی چینل کو ”العربی الجدید “ صحیفے کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہ کی حقیقت معلوم کرکے ہی آگے بڑھانا چاہئے تھا۔ العربی الجدید قطر کی فنڈنگ سے شائع ہورہا ہے۔ اس نے دعویٰ کیا کہ عرب لیگ کیلئے سعودی عرب کے نئے سفیر اسامہ نقلی اسرائیلی سفارتخانے کی تقریب میں شریک ہونگے۔ یہ تقریب اسرائیل کے قیام کی 70ویں سالگرہ پر منعقد کی جارہی ہے۔ نقلی نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ یہ اطلاع مکمل طور پر من گھڑت ہے۔ حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔ یورپی چینل کو یہ افواہ اپنے خبر نامے کا حصہ بنانا افسوسناک ہے۔
 

شیئر: