پاکستان کی ترقی کراچی سے جڑی ہے،شاہد خاقان
کراچی ,,,وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت ہی ملک کو چیلنجز سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ملک کی ترقی کے لئے جمہوری نظام کا تسلسل ضروری ہے ۔امید ہے کہ نئی آنے والی جمہوری حکومت بھی عوام کے مسائل حل کرے گی ۔ این ای ڈی یونیورسٹی میںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کراچی سے جڑی ہے ۔کراچی پرامن ہوگا تو پاکستان پرامن ہوگا ۔موجودہ وفاقی حکومت نے کراچی کی روشنیوں کو بحال کیا ۔کراچی آپریشن کے بعد شہر میں امن قائم اور اسٹریٹ کرائم میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود وفاقی حکومت نے بہت سے ترقیاتی کام کرائے ہیں ۔اگر ملک میں جمہوری حکومت نہ ہوتی تو اتنے ترقیاتی کام نہیں ہوسکتے تھے ۔ملک کی ترقی کے لئے جمہوری نظام ضروری ہے ۔ہم نے ثابت کیا کہ جمہوری حکومت ہی ملک کو چیلنجز سے نکالنے کی اہلیت رکھتی ہے ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ دور میں ہمیں بہت مشکلات بھی پیش آئیں اور ہم نے بہت مشکل فیصلے کئے لیکن ہمارا ہدف یہی تھا کہ پاکستان ترقی کرے ۔حکومت کی تاجر دوست پالیسیوں کی وجہ سے سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے ۔بزنس کمیونٹی مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرے حکومت ا نہیںمزید مراعات اور سہولیات دے گی ۔