کنٹینر میں آگ، دم گھٹنے سے ہزاروں چوزے ہلاک
برسلز..... مقامی ایئرپورٹ پر ایک مال بردار کنٹینر میں اچانک آگ لگنے کے بعد آگ بجھانے کیلئے جو عملہ آیا اس نے آگ لگی ہوئی جگہوں پر جو دوا چھڑکی اس سے آگ تو بجھ گئی مگر کنٹینر میں موجود ہزاروں چوزے گیس کی تاب نہ لاکر دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے۔ کہا جاتا ہے کہ یہ کنٹینر جمہوریہ کانگو جارہا تھا مگر اس واقعہ کے بعد یہ سفر منسوخ کردیا گیا۔ جن کاروباری اداروں نے یہ چوزے کانگو بھیجنے کا ٹھیکہ لیا تھا انہوں نے گیس کی زد میں آنے لیکن ہلاک ہونے سے بچ جانے والے دوسرے سیکڑوں چوزوں کو واپس لینے سے انکار کردیا ہے ۔ برسلز ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کانگو بھیجے جانے والے چوزوں کی تعداد 20ہزار تھی۔