Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

وزیراعظم کو سپریم کورٹ کا کوئی نوٹس نہیں ملا،ترجمان

اسلام آباد...وزیرِ اعظم آفس کے ترجمان نے سپریم کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم شاہد خاقان کو کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔ترجمان نے کہا کہ وزیرِ اعظم قانون کی عمل داری پر یقین رکھتے ہیں اور عدالتوں کا مکمل احترام کرتے ہیں۔عدالت کی جانب سے کسی بھی مسئلے پر بلائے جانے پر وہ ضرور پیش ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ وز یرِ اعظم نے بارہا اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ تمام اداروں کو آئین اور قانون کی حدود میں رہتے ہوئے اپنے اختیارات کا استعمال کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیف جسٹس ثاقب نثار نے شاہد خاقان عباسی کو ایئر بلیو کے سی ای اوکی حیثیت سے عدالت میں طلب کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا تھا کہ وہ بطور وزیراعظم سپریم کورٹ میں نہ آئیں۔
مزید پڑھیں:پائلٹس جعلی ڈگری کیس میں شاہد خاقان کی طلبی

شیئر: