پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ میں سالانہ جلسہ تقسیم انعامات
پری نہم جی کی مومنہ ناصر نے 1290 نمبر لے کر پہلا اعزاز حاصل کیا
ریاض( ذکاء اللہ محسن) سالانہ امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کو اعزاز سے سرفراز کرنے کیلئے پاکستان انٹرنیشنل اسکول ناصریہ ریاض نے سینیئر گرلزونگ اول میں ایک خوبصورت اور پروقار تقریب منعقد کی۔تقریب کی سرپرستی اسکول پرنسپل پروفیسر طاہر رضا اور وائس پرنسپل وونگ انچارج فوزان عظیم بھٹی نے کی جبکہ منتظمین کے فرائض روبینہ انور، عائشہ نعیم نے سرانجام دئیے۔ تقریب کا آغاز فرقان حمید نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ مجموعی طور پر پری نہم۔جی کی مومنہ ناصر 1290 نمبر لیکر ونگ میں پہلے نمبر پر قرار پا ئیں۔ونگ انچارج و وائس پرنسپل فوزان عظیم بھٹی نے نمایاں کارکردگی حاصل کرنے والی طالبات اور پری نہم کی پریفیکٹ میں اعزازات و اسناد تقسیم کیں، انھوں نے طالبات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں اور ان کے والدین کو مبارک باد دی، اس کے علاوہ اول، دوم، سوم اور چہارم کی ننھی طالبات میں بھی انعامات تقسیم کیے گئے، سالانہ نتائج کے مطابق طالبات اپنی جماعتوں تمام سیکشن میں پہلی اپوزیشن پر رہیں، انہیں بھی انعامات و اسناد سے نوازا گیا، جماعت اول میں سبقت لے جانے والی طالبہ مریم نور، جماعت دوم میں حفصہ عبدالشیخ اور جماعت سوم ذونیرہ فاطمہ اور جماعت چہارم میں ماہا حسن نے اول پوزیشن حاصل کی، جماعت پنجم میں نمرہ طارق، جماعت ششم میں نمرہ قدیر اور جماعت ہفتم میں بشری محمد ہاشم نے پوزیشن حاصل کی،اس کے علاوہ بوائز سیکشن جماعت اول میں ایان احمد نے پہلی، جماعت دوم میں عبداللہ شاہ زیب، سوئم میں بلال حسین، چہارم میں حسین آفتاب نے پوزیشن حاصل کی،تقریب میں وائس پرنسپل فوزان عظیم بھٹی ،فوزیہ باجوہ، مسز اعظمی روحی، نازیہ طارق، عشرت ہاشمی، رابیہ احمد اور اعزازی مہمان شمائلہ نور طلحہ نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔