Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025
جمعہ ، 12 ستمبر ، 2025 | Friday , September   12, 2025

خود کومستقبل کا وزیر اعظم قرارد ینا راہول کے تکبر کی نشانی ہے، مودی

    حیدرآباد -- -  -وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ گزشتہ روز رہول گاندھی نے 2019میں خود کے وزیراعظم ہونے کا اعلان کردیا۔کیا یہ اس بات کو ظاہر نہیں کرتا ہے کہ ان کاتکبر ساتویں آسما ن پر پہنچ گیا ہے؟خود کو وزیراعظم کے طورپر قراردینا تکبر کی علامت نہیں ؟مودی نے کرناٹک کے انتخابات کے سلسلہ میں کولا ر میں بی جے پی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سونے کا چمچہ لیکر پیداہونیوالوں کو چاہئے کہ وہ کیمرہ لے کر غریبوں کے پاس جائیں اور دیکھیں کہ وہ کیا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کانگریس کے بجائے نتائج دینے والوں کو ووٹ دیں ۔کرناٹک کے عوام کو چاہئے کہ وہ نامدار کو مستردکردیں اور کامدار کو ووٹ دیں۔یہ انتخابات کرناٹک کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے ۔کانگر یس نے کرناٹک کے عوام کے جذبات سے انصاف نہیں کیا ۔کرناٹک سے کانگریس کےتخلیہ کاوقت آگیا ہے ۔کانگر یس یہ سوچ رہی ہے کہ وہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرلیگی ،کرپشن کے طریقہ کار کیلئے اس نے کئی معاہدے کئے ہیں۔کانگر یس صرف ڈیل میں ہی دلچسپی رکھتی ہے ۔یہ بات میں نہیں بلکہ کانگریس کے ایم پی موئیلی نے کہا تھا۔ ایک وقت تھا جب ہر جگہ کانگریس کے پرچم تھے تاہم عوام کی بدولت ہی کانگریس آج اس موقف میں آگئی ۔ جب یہاںکے عوام ہاتھ جوڑ کر پانی کیلئے وزیراعلی سدارامیا سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو رامیا ان سے ملاقات نہیں کرتے ۔اسکے بجائے ان لوگوں پر لاٹھی چارج کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:- - - -اکبر روڈ کومہاراناپرتاپ روڈ بنانے کی سازش

شیئر: