جازان پر حوثیوں کا میزائل حملہ ناکام
جازان...سعودی فضائیہ نے یمن کے علاقے سے جازان پر داغے جانے والے2 بیلسٹک میزائلوںکو نشانے پر پہنچنے سے قبل ہی فضا میں اڑا دیا۔ ایران کے حمایت یافتہ حوثی وقتاً فوقتاً سعودی آبادی کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بناتے رہتے ہیں جبکہ سعودی فضائیہ کے جوان ان کے میزائل حملوں کو ناکام بنادیتے ہیں۔