Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

عظیم اعزاز

بدھ 9مئی 2018ءکو مملکت سے شائع ہونے والے اخبار ” الریاض “ کا اداریہ
چند دن بعد ہی رمضان المبارک آجائیگا۔ زائرین اور معتمرین کے قافلے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں جوق در جوق حرمین شریفین کا رخ کرینگے۔ خادم حرمین شریفین اور ولی عہد محترم کی نگرانی میں تمام سرکاری اور نجی ادارے ضیوف الرحمن کی خدمت کا اعزاز حاصل کریں گے۔
خادم حرمین شریفین نے کل منگل کو کابینہ کے اجلاس میں ہدایت جاری کی کہ تمام متعلقہ سرکاری و نجی ادارے حرمین شریفین ، مقدس شہروں ، مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، میقاتوں ، حج شاہراہوں ،ہوائی اڈوں اور ضیوف الرحمن کا خیر مقدم کرنے والی بندرگاہوں پر معتمرین، زائرین اور نمازیوں کو ہر طرح کا آرام، راحت و سکون پہنچانے کیلئے جملہ وسائل بروئے کار لائیں اور اس حوالے سے اپنی جدوجہد تیز کردیں۔ شاہ سلمان کا یہ فرمان بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ اور پھر انکے حکمراں فرزندوں سے لیکر خادم حرمین شریفین کے عہد تک ضیوف الرحمن سے سعودی قیادت کی غیر معمولی محبت و الفت کا غماز ہے۔ سعودی قیادت حرمین شریفین کی خدمت کو سعودی ریاست اور سعودی عوام کے فرائض میں سب سے اوپر رکھے ہوئے ہے۔ سعودی عرب نے اس حوالے سے کبھی کوئی سیاست نہیں کی او رنہ ہی ضیوف الرحمن کو پیش کی جانے والی خدمات کا شور مچایا۔ سعودی عرب یہ سارے کام اس احساس و ادراک اور اس یقین کے ساتھ انجام دیتا ہے کہ یہ اسلام اور مسلمانوں کے تئیں اس کا بنیادی فریضہ ہے۔ سعودی عرب نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی توسیع کیلئے زبردست منصوبے نافذ کئے۔ 10ہزار ملازم ماہ رمضان میں عمرہ و زیارت کیلئے آنے والے مہمانوں کی خدمت کیلئے وقف کردیئے۔
سال بھر سعودی قیاد ت اور عوام دنیا بھر سے آنے والے ضیوف الرحمن کی پذیرائی کرکے خوشی محسوس کرتے ہیں۔ خادم حرمین شریفین ہر سال مختلف ممالک کی شخصیات کو اپنی میزبانی میں حج کراتے ہیں۔ تقریباً80ممالک کے 1300مسلمانوں کو اپنی ضیافت میں حج کراچکے ہیں۔ علاوہ ازیں فلسطینی شہداءکے اعزہ اور مصری پولیس و فوج کے شہداءکے ایک ہزار اہل خانہ کو بھی حج کرایا گیا جبکہ سوڈان کے اُن فوجیوں کے اعزہ کو بھی حج پر مدعو کیاگیا جو فیصلہ کن طوفان اور بحالی امن میں شہید ہوئے۔ یہ سعودی عرب کی اسلام اور اسکے پیرو کاروں کیلئے غیر معمولی خدمات میں سے ایک خدمت کا معمولی سا نمونہ ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر: