Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026
اتوار ، 08 فروری ، 2026 | Sunday , February   08, 2026

فری اسٹائل موٹرسائیکل ریس جرمن کھلاڑی کے نام

مانہایم، جرمنی:دنیا میں بہت سے لوگ موٹر سائیکل چلانے کے منفرد اور خطرناک طریقے اپناتے ہیں۔ جرمنی کے شہر مانہایم میں بھی مختلف ممالک سے آئے ماہر موٹر سائیکل سواروں کے درمیان فری اسٹائل یورپین چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ مقابلے میں شریک 10ماہربائیک سوار وں نے ریمپ کے ذریعے فضا  میں ایسے شاندار اورحیرت انگیز کرتب کا مظاہرہ کیا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔اس موقع پربائیک سواروں کے خطرناک ترین کرتب دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں شائقین جمع ہوگئے اور بائیک سواروں کو ان کی مہارت کی خوب داد دی۔ جرمنی کے ایکرمین نے ایونٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

شیئر: