Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

امن پسند کیلئے ہولوکو سٹ کا انکار ممکن نہیں، العیسیٰ

ریاض ....رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد العیسی نے واضح کیا ہے کہ کوئی بھی امن پسند انسان ہولوکوسٹ کا انکار نہیں کرسکتا۔ وہ مشرق وسطیٰ کے حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیلئے وائٹ ہاﺅس میں امریکی صدر کے ایلچی برائے مشرق وسطیٰ جیسن گریمبلٹ سے بات چیت کررہے تھے۔ امریکی دفتر خارجہ نے اعلامیہ جاری کرکے واضح کیا کہ فریقین نے ان حقائق کو پوری قوت کے ساتھ دہرایا جنکا تذکرہ ڈاکٹر العیسی نے جنوری 2018ءکے دوران آتش خانوں میں یہودیوں کی ہلاکت کے واقعات کے نمائندہ امریکی میوزیم کے نام اپنے پیغام میں کیا تھا۔
 

شیئر: