Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025
جمعرات ، 31 جولائی ، 2025 | Thursday , July   31, 2025

تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کی ایکدوسرے کےخلاف درخواستیں

کراچی ...کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں تصادم کے واقعہ پرتحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کے رہنماوں نے ایکدوسرے کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لئے درخواستیں جمع کرادیں۔ پولیس نے فوری طور پر ایف آئی آر درج کرنے سے انکار کردیا ۔ منگل کی دوپہر کمشنر آفس میں دونوں جماعتوں کے رہنماوں کا اجلاس ہوگا ۔جس میں جلسے کے بارے میں کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا کہ تحریک انصاف کے کیمپ پر حملے کا مقدمہ درج نہیں ہوا تو عدالت سے رجوع کریں گے ۔آصف زرداری، بلاول، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،سعید غنی اور نجمی عالم کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے ۔جلسے کی اجازت نہ ملی تو بلاو ل ہاوس پر دھرنا دیں گے۔ روک سکو توروک لو ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے الزام لگایا کہ پیپلزپارٹی کے رہنما نجمی عالم نشے کی حالت میں گینگ وارکے لوگ لے کر آیا۔سعید غنی نے منصوبہ بندی کرکے حملہ کرایا۔ پیپلزپارٹی کے لوگوں نے براہ راست فائرنگ ۔ہمار ے کیمپ اور گاڑیوں کو جلایا گیا ۔ 
مزید پڑھیں: عامر لیا قت حسین پر تشدد،کپڑے پھاڑ دئیے

شیئر: