Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 07 ستمبر ، 2025 | Sunday , September   07, 2025
اتوار ، 07 ستمبر ، 2025 | Sunday , September   07, 2025

روہنگیا مسلمانوں کو بھی عزت و آبرو کے ساتھ جینے کا حق ہے، شیخ حسینہ

ڈھاکا.... بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں کے تحفظ کے موضوع پر ڈھیل نہیں دی جانی چاہیے۔ انہیں بھی عزت و آبرو سے جینے کا حق حاصل ہے۔بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں منعقدہ اسلامی تعاون تنظیم کے 45 ویں وزرائے خارجہ کونسل اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایسی صورتحال میں کہ جب روہنگیا مسلمان نسل کشی کا سامنا کر رہے ہیں، اسلامی تعاون تنظیم ان کی طرف سے لاپرواہی کا مظاہرہ نہیں کر سکتی۔انھوں نے اسلامی تعاون تنظیم سے اپیل کی کہ روہنگیا مسلمانوں کی محفوظ شکل میں اپنے گھروں کو واپسی کےلئے میانمار پر دباﺅ ڈالنا جاری رکھا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ہماری طرح روہنگیا مسلمانوں کو بھی عزت و آبرو کے ساتھ جینے کا حق حاصل ہے۔
 

شیئر: