Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

ہزار ہزار روپیہ کیوں دیا گیا؟نواز شریف

  اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ پر حملہ معمولی بات نہیں۔ یہاں تک نوبت پہنچنا تشویشناک ہے۔پاکستان میں یہ ماحول کیوں بن رہا ہے ؟ اسکی تہہ تک جانا چاہیئے ۔جب لوگوں کو ہزار ہزار روپے تقسیم کئے جائیں گے تو یہی ہوگا۔قوم جاننا چاہتی ہے کہ ہزار ہزار روپیہ کیوں دیا گیا۔ احتساب عدالت میں پیشی کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ اس ملک میں احتساب صرف سیاست دانوں کا ہوتا ہے۔ الیکشن میں کامیابی کے بعد نیا نظام ضرور لائینگے۔ ہمارے لوگوں کو توڑنے کیلئے اپروچ کیا گیا۔ ڈرانے، دھمکانے اور نیب میں کیسز چلانے کے باوجود مخلص لوگوں نے وفاداریاں نہیں بدلیں۔انہوںنے کہا کہ یہ جو مقدمہ چل رہا ہے کیا یہ میرے لئے پیغام نہیں۔ میرے کیس کا فیصلہ ہوجائے تو نیب کا معاملہ بھی دیکھیں گے۔ ا نہوں نے کہا کہ ہمیں ججوں کی تعیناتی اور سپریم جوڈیشل کونسل کے طریقہ کار کو بھی بدلنا ہوگا ۔ پارلیمنٹ کو اس حوالے سے موثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ موجودہ نظام کوبدلنا ضروری ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ2013کے الیکشن سے متعلق عمران خان کے بیان کا نوٹس لیا جانا چاہیے۔ چیف جسٹس ہربات پرنوٹس لیتے ہیں۔ عمران خان کے بیان کا بھی نوٹس لیں۔
مزید پڑھیں:گولی چلانے والا محض آلہ کار ہے ،مریم نواز

شیئر: