گولی چلانے والا محض آلہ کار ہے، مریم نواز
لاہور...مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہاکہ احسن اقبال پر گولی چلانے والا محض آلہ کار ہے ۔ٹو ئٹر پر بیان میں انہوں نے کہاکہ سیاسی
فوائد کےلئے لوگوں کو اکسانے والے اصل مجرم ہیں۔ حساب برابر کرنے کےلئے لوگوں کو استعمال کرنےوالے ذمہ دار ہیں ۔دریں اثناءپنجاب حکومت کے ترجمان ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر داخلہ احسن اقبال پر حملہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرکے اس سے پستول برآمد کر لیا گیا ۔ جس میں مزید گولیاں بھی موجود تھیں۔ملزم مقامی گاﺅں کا رہائشی ہے۔ تفتیش کے بعد اصل محرکات سامنے آئیں گے ۔ ترجمان حکومت ملک محمد احمد خان نے کہا کہ ملزم نے ایک فائر کیا جو احسن اقبال کے کندھے پر لگا ۔ سیکیورٹی نے حملہ آور کو دبوچ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزراءجب اپنے حلقوں کے دورے پر ہوتے ہیں توسکیورٹی پر سمجھوتہ کر لیتے ہیں اور لوگوں سے گھل مل جاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور کا تعلق مقامی گاﺅں سے ہے تاہم تفتیش کے بعد اصل محرکات سامنے آئیں گے کہ اس نے کیوں فائرنگ کی ۔ انہوںنے مزید کہا کہ شخصیات کی سیکیورٹی سخت ہوتی ہے۔ انتخابات کے دنوں میں یقینی طو رپر سیکیورٹی کو بڑھایا جائے گا۔