Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025
جمعرات ، 18 دسمبر ، 2025 | Thursday , December   18, 2025

سعودی عرب نے احسن اقبال پر حملے کی مذمت کردی

ریاض: سعودی عرب نے پنجاب کے علاقہ ناروال میں پاکستان کے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال پر مسلح حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔ سعودی دفتر خارجہ نے ٹویٹر کے اپنے اکاؤنٹ پر مذمت کا بیان جاری کرکے آرزو ظاہر کی کہ پاکستانی وزیر داخلہ جلد شفایاب ہوں۔ سعودی عرب نے برادر ملک پاکستان کو دہشت گردانہ حملے سے نمٹنے اور ملک کے امن واستحکام کے تحفظ کے سلسلے میں اختیار کی جانے والی تمام تدابیر کی بابت بھر پور حمایت کا بھی یقین دلایا۔

شیئر: