احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے،ترجمان
لاہور... پنجاب حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کی حالت خطرے سے باہر ہے۔احسن اقبال کے بازو پر گولی لگی ہے۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ سازوں کا پتہ چلایا جائے۔ وزیراعظم نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔وزیر اعلی پنجاب نے وزیر داخلہ احسن اقبال سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی۔ انہوں نے کہا کہ تحقیقات کو خود مانیٹر کروں گا۔دریں اثناءاحسن اقبال کو نارووال سے لاہور منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے خصوصی ہیلی کاپٹر بھیج دیا۔