Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

پولینڈ میں کوئلے کی کان میں زلزلہ، 9 کان کن لاپتہ

وارسا۔۔۔پولینڈ میں زلزلے کی وجہ سے کوئلے کی ایک کان میں 9 کان کن لاپتہ ہو گئے ہیں۔ حکام نے ہفتے کے دن بتایا کہ جنوبی پولینڈ میں موجود اس کان میں اچانک جھٹکوں کی وجہ سے اسکے اندر موجود کچھ کان کنوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ پولینڈ میں کان کنی کی صنعت ملکی اقتصادیات میں اہم کردار کی حامل ہے جہاں اب تک کوئلہ توانائی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔
 
 

شیئر: