Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

لندن میں نعیم بخاری پر قاتلانہ حملہ ہوا؟

  لندن ... لندن میں تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری پر قا تلانہ حملہ کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی پولیس نے واقعہ کو اقدام قتل قرار دے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق مشتبہ شخص نے مبینہ طور پر نعیم بخاری کو ریلوے پلیٹ فارم پر دھکا دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے ۔ برٹش ٹرانسپورٹ کے حکام نے بتایا کہ مشتبہ شخص کی تلاش میں سی سی ٹی وی فوٹیج سے مدد حاصل کی جاری ہے مشتبہ شخص بھیڑ بھاڑ میں غائب ہوگیا۔بی ٹی پی نے اپنی ویب سائٹ پر شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ماربل ارچ انڈرگراونڈ اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعہ سے متعلق معلومات کی صورت میں فوری رابطہ کریں۔ تفتیش کار اقدام قتل کیس پر کام کررہے ہیں ۔ مشتبہ شخص نے نعیم بخاری کو ایسٹ باونڈٹریک کی جانب دھکا دیا۔ دریں اثناء تحریک انصاف کے رہنما نعیم بخاری نے کہا ہے کہ ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے لیکن ابھی مزید تین چار دن اسپتال میں رکنا پڑے گا۔

شیئر: