Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025
جمعہ ، 13 جون ، 2025 | Friday , June   13, 2025

پہلی سعودی خاتون کی جاپان میں کمرشل اتاشی کے طور پر تعیناتی

ریاض.... جاپان کے سعودی سفارتخانے میں پہلی خاتون کمرشل اتاشی کی تقرری کر دی گئی ۔ سمر بنت مازن صالح کی بطور کمرشل اتاشی پہلی سعودی خاتون ہیں جنہیں اس منصب پر تعینات کیا گیا ہے ۔ سبق نیوز کے مطابق وزیر تجارت و سرمایہ کاری ڈاکٹر ماجد عبداللہ القصبی نے سمر مازن کی تقرری کے احکامات جاری کئے ۔ سمر مازن نے سٹی یونیورسٹی لندن سے ماس کمیونیکشن میں ماسٹر کیا ہے جبکہ امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی سے ایگزیکٹو آپریشنزکی تعلیم مکمل کی قبل ازیں انہوں نے شارجہ میں امریکی یونیورسٹی سے صحافت میں بی اے کیا اور دیگر متعدد شارٹ کورسسز بھی کئے ۔ وہ انگریزی اور اٹالین زبانوں پر عبوررکھتی ہیں ۔کمرشل اتاشی کے طور پرتعیناتی سے قبل سمر مازن اٹلی میں سعودی سفارت خانے کے کمرشل سیکشن میں اہم عہدے پرخدمات انجام دے چکی ہیں۔ 
 

شیئر: