پیپلزپارٹی میں پنجاب اور کے پی کے سے رہنماوں کی شمولیت
اسلام آباد...سابق صدر اور پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پنجاب اور کے پی سے تعلق رکھنے والے رہنماوں نے زرداری ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ان میں چیئرمین یونین کونسل چوٹ دیران، ناصر عباس تارڑ، سرگودھا کے غلام مرتضی پنجوتا اور سرفراز پنجوتا، چیئرمین چک مبارک سکندر حیات دریانا اور غلام عباس گوندل ، مسلم لیگ(ن) کے پی کے نائب صدر اور ٹکٹ ہولڈر امان اللہ خان، جنرل سیکریٹری ضلع بار نوشہرہ عثمان خان، مسلم لیگ(ن) کے نائب ناظمین فرمان دتہ خان اور ڈاکٹر اصغر شامل تھے۔ اس موقع پرسابق صدر زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی سیاست کا محور صرف عوام ہیں۔ پیپلزپارٹی کی توجہ صرف اس بات پر رہتی ہے کہ کس طرح اور کیسے عوام کی مشکلات کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی بغیر کسی امتیاز کے ملک میں بسنے والے عوام کی خدمت کرتی ہے۔ جب گھر کے ایک فرد کو روزگار مہیا ہوتا ہے تو اس کے خاندان کی مشکلات کم ہو جاتی ہیں۔ ہماری سوچ یہ ہے کہ ملک میں بسنے والے ہر نوجوان کو روزگار مہیا ہواور انہیں آگے بڑھنے اور محنت سے ترقی کرنے کے یکساں مواقع فراہم ہوں۔