Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

دلہن کے گلے سے منگل سوتر غائب

    حیدرآباد- - - -   تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں چوروں نے دلہن کا منگل سوتر  چرا لیا۔ شادی کے وقت    دلہن  کومنگل سوترباندھا  گیاتھا جو کچھ دیربعد دلہن کے گلے سے غائب ہوگیا۔ دلہن کے رشتہ داروں کو 3 خواتین پرشبہ ہوا جو دلہن کے قریب منڈلا رہی تھیں وہ منگل سوترچراکر کار میں سوار ہوکر فرار ہونے والی ہی تھیں کہ اسے لوگوں نے پکڑکرپولیس کے حوالے کردیا۔ پوچھ گچھ کے دوران معلوم ہوا کہ چورخواتین دلہن کے گلے میں ڈالے گئے پھولوں کے ہار اور گجرے  ٹھیک کرنے کے بہانے  منگل سوترچرانے  میں کامیاب ہوگئی تھیں۔
مزید پڑھیں:- - - -تغلق دور کا مقبرہ مندر میں تبدیل

شیئر: