Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

سعودی کرکٹ سینٹر کا جنرل باڈی اجلاس

سید مسرت خلیلجدہ
سعودی کرکٹ سینٹر (ایس سی سی ) کا 13 واں سالانہ جنرل باڈی اجلاس جمعہ کو مقامی ہوٹل میں ہوگا۔ اجلاس2سیشن پر مشتمل ہے ۔ سید مسرت خلیل کے مطابق اجلاس میں ایس سی سی سے منسلک سعودی عرب میں کرکٹ کی تنظیموں ویسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ڈبلیو پی سی اے)، ایسٹرن پراونس کرکٹ ایسوسی ایشن (ای سی سی اے)، ریاض کرکٹ ایسوسی ایشن (آر سی اے)، القصیم کرکٹ ایسوسی ایشن (اے کیو سی اے)، مدینہ کرکٹ لیگ (ایم سی ایل)، عسیر کرکٹ لیگ (اے سی ایل)، جیزان ریجن کرکٹ ایسوسی ایشن (جے ار سی اے) کے سربراہان اور نمائندے شرکت کریں گے۔ ایس سی سی کے چیف ایگزیکٹو ندیم ندوی نے بتایا کہ جے سی اے اور ایم سی اے کو چھوڑ کر ریاض کرکٹ لیگ (آر سی ایل) اور نجران کرکٹ ایسوسی ایشن بھی ایس سی سی سے منسلک ہو گئے ہیں۔

شیئر: