Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

نگراں وزیر اعظم کیلئے2 ناموں پر اتفاق؟

اسلام آباد.. وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے نگران وزیراعظم کے لئے2 ناموں پر اتفاق کرلیا ۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر نگران حکومت کے قیام کے لئے معاملات خود طے کرنے پر اصولی متفق ہوگئے۔ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان ایک ملاقات ہوگی جس میں متوقع نگران وزیراعظم کے نام کے اعلان کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائےگا۔ واضح رہے کہ نگراں وزیر اعظم کیلئے عبدالرزاق داود، تصدق حسین جیلانی اورعشرت حسین اور دیگر نام میڈیا میں سامنے آئے ہیں۔ گزشتہ رو ز وزیراعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کو پیشکش کی تتھی کہ وہ خود ہی نگران وزیراعظم پراتفاق رائے کرلیں وہ جو نام دیں گے وہ ہمیں منظور ہے۔ اگر صحافی بھی کوئی 3 نام دیں تو ان پر بھی غور کرنے کو تیار ہیں۔
مزید پڑھیں:نگراں وزیر اعظم کے لئے ریٹائرڈ نرنیل کا آپشن نہیں،شاہدخاقان

شیئر: