بیرسٹر عثمان ابراہیم کابینہ میں شامل
اسلام آباد... وفاقی کابینہ میں توسیع کی گئی ہے۔ قومی اسمبلی کے رکن اور ن لیگ کے رہنما بیرسٹر عثمان ابراہیم نے وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا۔ صدر مملکت ممنون حسین نے عہدے کاحلف لے لیا۔ حلف برداری کی تقریب جمعرات کو ایوان صدر میں ہو ئی۔سیاسی کارکنوں اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔