Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

سندھ کا بجٹ آئندہ جمعرات کو پیش ہوگا،مراد علیشاہ

کراچی ...وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ بجٹ آئندہ جمعرات 10مئی کو بجٹ پیش کیا جائے گا۔ میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ صرف 3 ماہ کے لئے 30 ستمبر تک ہوگا۔ نئی منتخب حکومت مزید 9 ماہ کے لئے بجٹ کی صوبائی اسمبلی سے توثیق کرائے گی ۔ایک سوال پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ شہر میں پہلے امن و امان کی صورتحال بہت خراب تھی ۔ سابق وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے اپنے دور میں شہر میں ٹار گٹڈآپریشن شروع کیا جو کامیاب ثابت ہوا۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے شہریوں کو ٹار گٹ کلرز ، بھٹہ خوروں اور دہشتگردوں سے نجات دلانے کے لئے سخت محنت کی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بڑی قربانیاں دیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم والے لیاقت آباد میں چیئرمین بلاول بھٹو کے بڑے کامیاب جلسے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ۔ اب ایم کیو ایم کے رہنما اپنی بوکھلاہٹ کو چھپانے کے لئے وہاں جلسہ کرنے کا اعلان کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی پارٹی کی جانب سے کسی بھی مقام پرسیاسی جلسہ یا سیاسی کام کرنے پر کوئی اعتراض نہیں مگر ایم کیو ایم کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ لوگ اب ان کے ساتھ نہیں ۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کے پاس نہیں جائیں گے،مفتاح اسماعیل

شیئر: