Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025
بدھ ، 30 جولائی ، 2025 | Wednesday , July   30, 2025

میکسیکو کی جیل میں 63قیدیوں کی شادی

میکسیکوسٹی.... میکسیکو کی جیل میں حکام نے 63 قیدیوں کی اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کرکے دلچسپ روایت قائم کی ہے ۔ قیدیوں میں بعض کو کئی سال کی قید کا سامنا ہے تاہم وہ رہائی اور خوش گوار زندگی کےلئے پرامید ہیں۔سلاخوں کے پیچھے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والے خورخی ارمانڈو کی شادی کورینا شاویز کے ساتھ کرائی گئی۔ دونوں سیوداد خواریتھ کی سینٹرل جیل میں بہت خوش نظر آ رہے تھے۔ حالانکہ37 سالہ ارمانڈو 7 ماہ قبل بلیک میلنگ کے الزام میں 40 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ارمانڈو اور کورینا کی ملاقات تین سال قبل امریکا میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں قربت بڑھتی گئی۔ وہ ہر بدھ اور ہفتے کو جیل میں اپنے ہونے والے شوہر سے ملاقات کرتی رہی ہے۔ اس جیل میں 3100 قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔قیدی سے شادی کرنے والی ایک خاتون نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ میں اس سے اور وہ مجھ سے محبت کرتا ہے۔ اس نے بتایا کہ میرے شوہر کو منشیات کے دھندے کے الزام میں دو سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ توقع ہے کہ ہم دو سال کے بعد ایک ساتھ زندگی گزار رہے ہونگے۔
 

شیئر: