Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

پیٹرو سعودی کا الزامات تسلیم کرنے سے انکار

جنیوا .... سوئٹزرلینڈ پبلک پراسیکیوشن کے نمائندو ںنے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پیٹرو سعودی کمپنی کے 2عہدیداروں سے پوچھ گچھ کررہے ہیں۔ ان پر ملائیشیا کے سرکاری فنڈ ایم ڈی بی کے اثاثوں پر ہاتھ صاف کرنے کا شبہ ہے۔ پیٹرو سعودی نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے کسی عہدیدار پر کسی بھی قسم کی فوجداری تحقیقات نہیں ہورہیں۔ کمپنی نے ملائیشیا کے فنڈ کے ساتھ مشترکہ منصوبے میں کسی قسم کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی ۔ سوئس انسپکٹر آفس کا کہناہے کہ پیٹرو سعودی کے 2عہدیدارو ںکے ساتھ نومبر 2017ءسے پوچھ گچھ چل رہی ہے۔

 

شیئر: