پاکستان کی پہلی خاتون بم ڈسپوزل سکواڈ کا حصہ
راولپنڈی... راولپنڈی پولیس کی خاتون کانسٹیبل عطیہ بتول کو ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بم ڈسپوزل اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا۔ عطیہ بتول کو تربیت دی جا رہی ہے جو 4 ہفتے جاری رہے گی۔ راولپنڈی کا بم ڈسپوزل اسکواڈ 2009میں تشکیل دیا گیا تھا۔ امریکی انسداد دہشت گردی کے ماہرین نے پہلے مرحلے میں 4اہلکاروں کو تربیت دی تھی۔ بعد ازاں اسکواڈ میں مزید2 اہلکاروں کا اضافہ کیا گیا۔ غیر ملکی ڈونرز نے بم ڈسپوزل اسکوا ڈ کے عملے کے لئے ہیلمٹ، بم ڈسپوزل سوٹ ، ایکسرے مشین اور دیگر جدید آلات مہیا کئے تھے۔عطیہ بتول کو پولیس لائن راولپنڈی میں کورس کے دوران دھماکہ خیز مواد کی شناخت،خود کش جیکٹس سمیت مختلف نوعیت کے بم ڈی فیوز کرنے کی تربیت دی جائے گی۔