Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026
پیر ، 23 مارچ ، 2026 | Monday , March   23, 2026

ریاض میں تفریحی مرکز سربمہر

ریاض..... ریاض شہر میں ایگزٹ 10پر واقع تفریحی مرکز میں جھولتے وقت کئی طالبات کے گرجانے پر تفریحی مرکز کو بند کردیا گیا۔ طالبات اسکول کی طرف سے ٹور پر آئی ہوئی تھیں۔ شہری دفاع کے ترجمان محمد الحمادی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بندش کا فیصلہ تفریح کےلئے آنے والوں کی سلامتی اور واقعہ کی تحقیقات کی خاطر کیاگیا ہے۔ تفریحی مرکز میں جھولوں کے حوالے سے مقرر قواعد و ضوابط کی پابندی کا شروع سے آخر تک جائرہ لیا جائیگا۔
 
 
 
 

شیئر: