Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

آرمی چیف کوئٹہ پہنچ گئے ،سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

کوئٹہ ...آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے۔سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ ہزارہ کمیونٹی کے عمائدین سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال اور وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو بھی موجود تھے ۔ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں ٹارگٹ کلنگ کے خلاف دھرنے میں بیٹھے ہزارہ برادری کے مظاہرین نے دھرنا ختم کرنے سے انکار کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ آرمی چیف ملاقات کریں اور مطالبات سنیں۔قبل ازیں وزیر داخلہ احسن اقبال کوئٹہ پہنچے تھے ۔ انہوں نے مظاہرین سے ملاقات کرکے دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی تاہم مظاہرین نے ان کی درخواست مسترد کردی تھی ۔

شیئر: