ایم این اے ساجد طوری پیپلزپارٹی میں شامل
لاہور... پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے کرم ایجنسی سے تعلق رکھنے والے ایم این اے ساجد حسین طوری اور مسلم لیگ(ن) فاٹا کے جنرل سیکریٹری سہیل آفریدی نے بلاول ہاوس لاہور میں ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ دریں اثناءسابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ اس حوالے سے پارٹی رہنماوں نے تردیدی بیان جاری کردیا تھا۔ زرداری نے کہاکہ نواز شریف کو کوئی بیان دینا ہے تو دیں۔ یہ بہانہ نہ بنائیں کہ وہ میرے بیان کا جواب دے رہے ہیں۔