Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

عمران خان مہمان اداکار ہیں،مریم نواز

 ساہیوال... سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام نے ن لیگ کے مخالفین کی دوڑیں لگوا دیں ۔ تحریک انصاف نے مینار پاکستان پر پورے پاکستان سے لوگوں کو اکھٹے کرکے جلسہ کیا ۔ اگر لوگ پشاور سے لانے تھے تو جلسہ بھی وہیں رکھ لیتے ۔ ویسے اچھا ہوا تم پشاور سے لوگ لائے ۔ ا نہوںنے لاہور آکر یہاں کی ترقی دیکھ لی ۔ ساہیوال میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حیثیت ایک مہرے سے زیادہ نہیں ۔ پنجاب کے لوگوں نے عمران کی بات سننے سے انکا رکردیا ۔لوگوں کو معلوم ہے تم انگلیوں کے اشاروں پر چلتے ہو ۔ تیر پر مہر لگانے والے ووٹ کے نہیں سزا کے حقدار ہیں ۔ زداری اور عمران خان ووٹ مانگنے آئیں تونعرے لگانازرداری عمران بھائی بھائی ۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ایک فیصلہ آرہا ہے کبھی دوسرا اور کبھی ایک ہی فیصلہ بار بار آرہا ہے ۔ نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ۔ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نا اہل کرد یا گیا ۔جس کی آف شورکمپنی نکل آئی وہ اہل ہوگیااور جس نے عوام کی خدمت کی وہ نااہل ہوا ۔ انہوں نے کہا کہ سازشوں سے کچھ نہیں ہوگا ۔عوام الیکشن میں انہیں منہ توڑ جواب دیں گے ۔ ویسے بھی ہر الیکشن میں عمران کا کردار مہمان اداکار کا ہوتا ہے ۔2018کے الیکشن کے بعد عمران خان دوردور تک نظر نہیں آئیں گے ۔
مزید پڑھیں:کیا زرداری اتنے بھولے ہیں....

شیئر: